ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا الیکشن کی تیاری۔بھٹکل میں بی جے پی یووا مورچہ کی بائک ریالی

لوک سبھا الیکشن کی تیاری۔بھٹکل میں بی جے پی یووا مورچہ کی بائک ریالی

Sun, 03 Mar 2019 20:10:31  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل3؍مارچ (ایس او نیوز)آنے والے لوک سبھا الیکشن کے تعلق سے تیاریوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ اسی کی ایک کڑی کے طور پرتقریباً ہر جگہ بی جے پی کی طرف سے یووامورچہ کی موٹر بائک ریالیاں نکالی جارہی ہیں۔
بھٹکل میں بھی 2مارچ کو مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک کی قیادت میں بھٹکل تعلقہ یووا مورچہ کی طرف سے ایک بائک ریالی نکالی گئی، جس میں نریندرا مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کرنے کے لئے نعرے لگائے گئے۔بائک ریالی کا آغازسارداہولے مندر کے احاطے سے ہواپھر شیرالی، الوے کوڈی ساحلی راستہ،مرڈیشور ناکہ اور نیشنل ہائی وے سے گزرتے ہوئے یہ جلوس بھٹکل تحصیلدار آفس سے متصل میدان میں جلسے میں تبدیل ہوگیا۔جلوس کی قیادت کرنے والوں میں رکن اسمبلی کے علاوہ بی جے پی بھٹکل یونٹ کے صدر راجیش نائک،کرشنا نائک اسارکیری،بھاسکر دئیمنے جیسے دیگر لیڈران شامل تھے۔


Share: